باب ٣
اقوال ۶۱ تا ۹۰
61 عورت ایک ایسا بچھو ہے جس کے لپٹنے میں بھی مزہ آتا ہے .
62 جب تم پرسلام کیا جائے تو اس سے اچھے طریقہ سے جواب دو .اور جب تم پر کوئی احسان کرے تو اس سے بڑھ چڑھ کر بدلہ دواگرچہ اس صورت میں بھی فضیلت پہل کرنے والے ہی کی ہوگی .
63 سفارش کرنے والا امید وار کے لیے بمنزلہ پر و بال ہوتا ہے .
64 دنیا والے ایسے سواروں کے مانند ہیں جو سو رہے ہیں اور سفر جاری ہے .
65 دوستوں کو کھو دینا غریب الوطنی ہے .
اردو