باب ١٣
اقوال
۳۶۱
تا
۳۹۰
361جب اللہ تعالیٰ سے کوئی حاجت طلب کرو ,تو پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجو ,پھر اپنی حاجت مانگو , کیونکہ خداوند عالم اس سے بلند تر ہے کہ اس سے دوحاجتیں طلب کی جائیں اور وہ ایک پوری کردے اور ایک روک لے .
362جسے اپنی آبرو عزیز ہو ,وہ لڑائی جھگڑے سے کنارہ کش رہے .
اردو